روس پر یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ جاری رکھیں گے، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مارز نے کہا ہے کہ روس پر یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ بڑھانا جاری رکھیں گے۔ 

اپنے بیان میں جرمن چانسلر نے کہا کہ یوکرین کی فوری طور پر یورپی یونین میں شمولیت ممکن نہیں، یوکرین کی شمولیت کیلئے ایک پیشگی رسائی کا عمل تجویز کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اس وقت کھیل رہا ہے، اس پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ایران سمجھوتا کرنے کو تیار ہے تو ہم اس پر پابندیوں میں نرمی کیلئے تیار ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ ایران کے سمجھوتا کرنے پر پابندیوں میں نرمی کرنے کی یورپی یونین اجلاس میں کسی نے مخالفت نہیں کی۔

Mazhar Abbas

مظہر عباس پاکستان کے معروف سینئر صحافی، تجزیہ کار اور میڈیا مبصر ہیں۔ وہ اپنی جرات مندانہ صحافت، آزادیٔ اظہار کے حق میں مضبوط مؤقف اور جمہوری اقدار کی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر سے صحافت کے میدان میں کام شروع کیا اور وقت کے ساتھ ایک معتبر آواز کے طور پر پہچان بنائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button