مظہر کا تعارف
تعارف:
مظہر عباس پاکستان کے معروف سینئر صحافی، تجزیہ کار اور میڈیا مبصر ہیں۔ وہ اپنی جرات مندانہ صحافت، آزادیٔ اظہار کے حق میں مضبوط مؤقف اور جمہوری اقدار کی حمایت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر سے صحافت کے میدان میں کام شروع کیا اور وقت کے ساتھ ایک معتبر آواز کے طور پر پہچان بنائی۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم:
مزہر عباس 6 جولائی 1958 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے
انہوں نے اعلی تعلیم جامعہ کراچی سے حاصل کی جہاں سے انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری لی۔
ان کی تعلیمی بنیاد نے ان کے صحافتی کیریئر کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
صحافتی کیریئر:
مظہر عباس نے 1987 کے قریب اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کیا
اے ایف پی میں بطور بیورو چیف کراچی خدمات انجام دیں
اے آر وائی نیوز میں ڈپٹی ڈائریکٹر رہے
جیو نیوز سے بطور سینئر تجزیہ کار وابستہ ہیں
روزنامہ جنگ میں کالم بھی لکھتے ہیں
انہوں نے کئی اہم قومی اور بین الاقوامی واقعات کی رپورٹنگ کی، جن میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کے اغوا اور قتل کا کیس بھی شامل ہے۔
صحافتی تنظیموں میں کردار:
مظہر عباس نے صحافیوں کے حقوق کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا
پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل رہے
آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل رہے
اعزازات اور کامیابیاں:
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گ
2007 میں انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ
2009 میں مسوری آنر میڈل برائے صحافت
یہ اعزازات ان کی جراتمندانہ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے لیے جدوجہد کو تسلیم کرتے ہیں۔
چیلنجز اور خطرات:
پاکستان میں صحافت کے دوران مزہر عباس کو مختلف خطرات کا سامنا بھی کرنا پڑا
دھمکیاں اور ہراسانی:
2007 میں گاڑیوں پر گولیوں والے لفافے رکھے گئے، جو ایک انتباہ تھا
میڈیا پر پابندیوں کے خلاف احتجاج کے دوران قانونی مشکلات
ان مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے صحافت جاری رکھی۔
نظریات اور مؤقف:
مزہر عباس درج ذیل اصولوں کے حامی ہی
آزادیٔ اظہار:
آزاد اور خودمختار میڈیا
جمہوریت اور سول بالادستی
وہ اکثر آمریت، سنسرشپ اور میڈیا پر دباؤ کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
ذاتی زندگی:
مظہر عباس ایک بااثر اور معروف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں
طفر عباس (ایڈیٹر، ڈان) ان کے بھائی ہیں
ان کے بھائی اظہر عباس بھی میڈیا سے وابستہ ہیں
اطہر عباس سابق ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ان کے ہیں